سورة النبأ - آیت 7

وَالْجِبَالَ أَوْتَادًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور پہاڑوں کو میخوں کے طور پر گاڑ دیاہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) پہاڑوں کو میخیں بنانے کے معنی یہ ہیں کہ نظریہ جذب شمسی کی تائید فرمائی ہے ۔ یعنی جب یہ زمین سورج سے وزن میں کہیں کم ہے اور سورج اپنے اندر جذب و کشش رکھتا ہے تو پھر زمین کیوں سورج کی طرف نہیں پرواز کرجاتی ۔ اس کا جواب یہ مرحمت فرمایا ہے کہ پہاڑوں کی وجہ سے زمین کا ثقل اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب سورج کی کشش اس کو اپنی طرف کھینچ کر نہیں لے جاسکتی ۔ نتیجہ یہ ہے کہ ایک توازن سا قائم ہے اور زمین اس وجہ سے محفوظ ہوگئی ہے ۔