سورة الإنسان - آیت 21
عَالِيَهُمْ ثِيَابُ سُندُسٍ خُضْرٌ وَإِسْتَبْرَقٌ ۖ وَحُلُّوا أَسَاوِرَ مِن فِضَّةٍ وَسَقَاهُمْ رَبُّهُمْ شَرَابًا طَهُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کے لباس باریک ریشم کے سبز لباس اور اطلس ودیبا کے ہوں گے، ان کو چاندی کے کنگن پہنائے جائیں گے، اور ان کا رب ان کو نہایت پاکیزہ شراب پلائے گا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: شَرَابًا طَهُورًا۔ ایسی شراب جو اپنے اوصاف کے اعتبار سے پاکیزہ ہو ۔ جوذوق و وجدان کو بیدار کرے ۔ مگر دماغ وقلب پر قبضہ نہ لے اور بےہودہ گوئی پرآمادہ نہ کرے۔