سورة الإنسان - آیت 19
وَيَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُونَ إِذَا رَأَيْتَهُمْ حَسِبْتَهُمْ لُؤْلُؤًا مَّنثُورًا
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ان کی خدمت کے لیے ایسے لڑکے دوڑتے پھر رہے ہوں گے جو ہمیشہ ایک جیسے رہیں گے، تم انہیں دیکھو تو سمجھو گے کہ موتی ہیں جو بکھیر دیے گئے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: مُخَلَّدُونَ۔ خدمت کے لئے ایسے بچے جو ہمیشہ بچےرہیں ۔ عام طور پر ان کو اس لئے پسند کیا جاتا ہے کہ یہ کام چستی اور پھرتی سے کرتے ہیں ۔ مگر بڑوں کی طرح حریص اور طماع نہیں ہوتے ۔ نیز معصوم ہونے کی وجہ سے وہ خدمات کے لئے اس لئے بھی موزوں ہیں کہ ان کے آنے جانے میں اہل خانہ کو کوئی تکلف نہیں ہوتی ۔ لُؤْلُؤًا مَنْثُورًا۔ یعنی یہ خوبصورت بچے اہل جنت کے کاموں میں ادھر ادھر میں کچھ اس طرح بکھرے ہوئے گے کہ ان پر موتیوں کا دھوکہ ہوگا ۔