سورة المعارج - آیت 40

فَلَا أُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ إِنَّا لَقَادِرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس نہیں میں قسم کھاتا ہوں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی ہم اس پر قادر ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: بِرَبِّ الْمَشَارِقِ وَالْمَغَارِبِ۔ سورج کا مشرق اور مغرب چونکہ موسم کے تغیر کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے اس لئے اس کو جمع کی صورت میں بیان فرمایا ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس سے تعدد دشموسہ کی طرف اشارہ ہو ۔ جیسا کہ جدید علم ہیئت کا خال ہے کہ صرف ایک نظام شمسی نہیں ہے جبکہ کئی نظام شمسی ہیں ۔