سورة المعارج - آیت 8

يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی طرح ہوجائے گا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) غرض یہ ہے کہ یہ لوگ اس عذاب کو بعید اور مستبعد قرار دیتے ہیں ۔ مگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بالکل قریب ہے ۔ وہ دن آنے والا ہے جب یہ آسمان تیل کی تلچھٹ جیسا سرخ ہوجائے گا ۔ پہاڑ باوجود اپنی صلابت کے رنگین اون کی طرح ہوجائیں گے ۔ اس وقت کوئی دوست کسی دوست کے کام نہیں آسکے گا ۔