سورة الحاقة - آیت 25
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِشِمَالِهِ فَيَقُولُ يَا لَيْتَنِي لَمْ أُوتَ كِتَابِيَهْ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا، وہ کہے گا کاش میرا اعمال نامہ مجھے نہ دیا جاتا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
معتوب گروہ (ف 2) یہ معتوب لوگ جن کے بائیں ہاتھ میں نامہ اعمال ہوگا اپنی ذلت وتحقیر کا آپ اعلان ہوں گے۔ یہ جب دیکھیں گے کہ اس دفتر اکمال میں کوئی خوشخبری نہیں ہے تو ازراہ تحسر کہیں گے کہ اے کاش ہم کو یہ نہ ملا ہوتا اور ہم اپنے اعمال سے آگاہ نہ ہوتے ۔ اے کاش موت کے بعد یہ لمحات زندگی نہ عطا کئے جاتے اور موت ہی ہمارے لئے فیصلہ کن ثابت ہوتی ۔