سورة التغابن - آیت 8

فَآمِنُوا بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ وَالنُّورِ الَّذِي أَنزَلْنَا ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

پس اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اس روشنی پر جو ہم نے نازل کی ہے۔ جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) قرآن حکیم کو نور سے تعبیر کرنے کے معنی یہ ہیں کہ یہ کتاب اپنے مطالب کی وضاحت میں بمنزلہ روشنی کے ہے ۔ اس میں کوئی الجھن نہیں اور نہ کسی عقیدہ کو تشنہ دلائل رکھا گیا ہے ۔ اس کی ہر بات بجائے خودنپی تلی اور مدلل ہے ۔ اس لئے ان تمام لوگوں کو جو ضیاء بصیرت اور یقین حاصل کرنا چاہتے ہیں دعوت ہے ایمان کی کہ وہ اس کتاب کو اپنا دستور العمل بنائیں اور پھر دیکھیں کہ کیونکر قلب ودماغ کو تسکین حاصل ہوتی ہے ۔