سورة الصف - آیت 4

إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بستہ ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: مَرْصُوصٌ ۔ سیسہ پلائی ہوئی ۔ رصاص سے مشتق ہے ۔ جس کے معنی سیسہ کے ہیں ۔