سورة الواقعة - آیت 18

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جو شراب کے جاری چشمے سے بھرے ہوئے پیالے اور صراحیاں لیے دوڑتے پھرتے ہوں گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: بِأَكْوَابٍ۔ کو ب کی جمع ہے آنجورہ ۔ أَبَارِيقَ۔ اس کا واحدابریق آفتاب ۔ كَأْسٍ۔ شراب سے معمور قدحہ ۔