سورة الواقعة - آیت 12

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

نعمتوں بھری جنت میں ہوں گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

اہل جنت کی زندگی (ف 1) دنیا میں جو لوگ اپنی خواہشات نفس پر ضبط واقتدار رکھتے ہیں اور اپنے تمام رجحانات ، اللہ کے تابع کردیتے ہیں ۔ ان کے لیے وہاں کامل سامان تعیش فراہم ہوگا ، ان کو یہ بتایا جائیگا کہ اگر دنیا میں تم لوگ ان لذات کو چھوڑ دو اور صرف ان لذتوں کے درپے رہو جن کا حصول جسم اور روح کی مسرتوں میں اضافہ کردینے کا باعث ہوتا ہے تو یہ سب چیزیں تمہیں فراوانی اور کمال کے ساتھ یہاں ملیں گی ۔ چنانچہ یہ دیکھو کہ دنیا میں شراب ممنوع اور حرام ہے کیونکہ یہاں یہ ناقص ہے ۔ تمہارے دل ودماغ پر قبضہ کرلیتی ہے تمہیں بدحواس بنادیتی ہے ۔ تمہارے جنسی جذبات کو برانگیختہ کرتی ہے ۔ اور معاصی پر آمادہ کرتی ہے اور مضر بھی ہے ۔ اس کے استعمال سے اعضاء میں ڈھیل اور ضعف پیدا ہوجاتا ہے ۔ دل جگر اور امعاء میں قوت حیات باقی نہیں رہتی ۔ اولاد ضعیف اور نکمی پیدا ہوتی ہے ۔ مگر وہاں جو شراب ملے گی وہ ان تمام نقوص اور تکدرات سے پاک ہوگی ۔ اس کو تم آبخوروں اور آفتابوں میں پیو گے ۔ قدحوں کے قدحے چڑھاجاؤ گے مگر ذرا تکلیف محسوس نہ ہوگی ۔ نہ یہ ہوگا کہ عقل درست نہ رہے ۔ شراب کے ساتھ عمدہ گوشت حسب ذوق ملے گا ۔