سورة الواقعة - آیت 7

وَكُنتُمْ أَزْوَاجًا ثَلَاثَةً

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تم لوگ اس دن تین گروہوں میں تقسیم ہو گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) فرمایا اعمال کے لحاظ سے آخرت میں انسانوں کے تین درجے ہونگے ایک تو وہ جو صاحب یمن وسعادت ہوں گے ان کو داہنی طرف رکھا جائے گا ۔ دوسرے وہ جن کے حصہ میں نحوست وبدبختی آئے گی ان کو بائیں طرف جگہ دی جائے گی ۔ تیسرے گروہ والے سابقین میں سے ہوں گے یعنی ہر خیر وبرکت کی بات میں آگے ہر نیکی کی طرف سبقت کرنے والے اور ہر اصلاح وتقویٰ کے معاملہ میں پیش رو یہ لوگ اللہ کے مقرب ہوں گے ، ان کے درجے بلند ہونگے ۔ حل لغات: أَزْوَاجًا۔ اقسام۔