سورة الرحمن - آیت 78
تَبَارَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بابرکت ہے آپ کے رب کا نام جو بڑی شان والا اور عزت والا ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) برکت کے معنی عربی میں تین ہیں ۔ دوام وثبوت ، فیوض اور علوم وارتقاع ، اور اللہ کی نسبت جب کہا جائے گا کہ وہ بابرکت ذات ہے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ وہ خوددائمی ہے اس کے فیوض رحمانیت دائمی ہیں اور وہ کائنات سے بائین اور بلند ہے ۔