سورة الرحمن - آیت 39

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُسْأَلُ عَن ذَنبِهِ إِنسٌ وَلَا جَانٌّ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس دن کسی انسان اور کسی جن سے اس کا جرم پوچھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1) ﴿لَا يُسْأَلُ﴾ سے مراد یہ ہے کہ بنظر عفو وکرم ان سے سوال نہیں کیا جائیگا ۔ بلکہ زضر و توبیخ کے انداز میں ڈانٹ ڈپٹ کر پوچھا جائیگا کہ دنیا میں تم نے کیوں ہماری نافرمانی کی اور کیوں ہماری ناراضی کو خریدا ۔ کیا تمہیں ڈر نہیں معلوم ہوتا تھا اور گناہوں کے ارتکاب کے وقت کانپ نہیں جاتے تھے ۔