سورة الرحمن - آیت 19

مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيَانِ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اس نے دو سمندروں کو جاری کیا جو آپس میں ملے ہوئے ہیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 4) یعنی اللہ تعالیٰ کی قدرت کے عجائب میں سے ایک بات یہ بھی ہے کہ دودریاؤں کے مقام اتصال پر یعنی جہاں پانی کے دودھارے ملتے ہیں تو درمیان میں ایک برزخ ساحائل رہتا ہے اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ صورۃ یہ دو الگ الگ پانی میں ۔ حل لغات : مَرَجَ۔ ملایا ۔ مختلط کیا ۔ بَرْزَخٌ۔ آڑ ۔ پردہ۔