سورة القمر - آیت 40

وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِن مُّدَّكِرٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان بنایا ہے پس ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: تفسیر قرآن کا مژدہ جو ہر واقعہ کے بعد سنایا جاتا ہے ۔ اس کے معنے یہ ہیں ۔ کہ قرآن یہ بتانا چاہتا ہے ۔ کہ سمجھانے کے لئے ہم انداز بیان میں کس درجہ تنوع ملحوظ رکھتے ہیں ۔ اور کیونکر حقائق کو مختلف اسالیب میں ظاہر کرتے ہیں ۔ یہ اصل میں بطور ٹپ کے بند کے ہے ۔ غرض یہ ہے کہ تلاوت قرآن کے وقت مسلمان اس نکتہ کو سامنے رکھے ۔ کہ یہ کتاب عزیز اپنے انداز فکر وعمل کی کوئی دشواری نہیں رکھتی ۔ اس کو سمجھنا آسان ہے ۔ اور اس پر عمل پیرا ہونا آسان تھا *