سورة النجم - آیت 50
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور بے شک اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 1) اللہ تعالیٰ کا قانون مکافات یہ ہے کہ وہ پہلے تو اتمام حجت کے لئے انبیاء بھیجتا ہے ۔ خوارق اور معجزات دکھاتا ہے ۔ کتابیں نازل کرتا ہے ۔ اور پھر جب سرکش اور نادان انسان ان سب چیزوں سے آنکھیں بند کرلیتا ہے اور گمراہی کو ہدایت پر ترجیح دیتا ہے تو اس کا غصہ بھڑکتا ہے اور غیرت میں تحریک ہوتی ہے ۔ اس وقت وہ ان لوگوں کو زندگی کے تمام حقوق سے محروم کردیتا ہے ۔ چنانچہ قوم عاد نے جب اللہ کے پیغام کو ٹھکرادیا تو ہلاکت کے گھاٹ اتار دیئے گئے ۔ قوم ثمود میں سے کوئی نفس باقی نہ رہا ۔ نوح کی قوم پرچادر آب اڑھا دی گئی ۔ سدومیوں کی بستیاں الٹ دی گئیں ۔ اور اس طرح بتادیا گیا کہ اللہ کی گرفت بہت سخت ہے ۔