سورة النجم - آیت 40

وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) اسلام پہلا مذہب ہے جس نے اس حقیقت کا اظہار فرمایا ہے کہ ہر شخص اپنے اعمال کا ذمہ دارہے اور یہ ناممکن ہے کہ گناہوں کے بوجھ کو کوئی دوسرا اپنی پیٹھ پر لادلے اور خود تکلیف برداشت کرکے دوسروں کے لئے کفارہ ہوجائے ۔ خدا کے قانون کے سامنے سب یکساں جواب دہ ہیں ۔ وہاں یہ دیکھاجاتا ہے کہ آپ اپنی طرف سے کیا پونجی لائے ہیں ۔ آپ کے اعمال کیا ہیں اور آپ نے دین کی راہ میں کس حد تک مصائب کو برداشت کیا ہے ۔ اسلامی نقطہ نگاہ سے یہ کافی نہیں ہے کہ مسیح کو صولی پر ٹانگ دیاجائے اور خود مزے کئے جائیں ۔ بلکہ اگر یہ افسانہ سچ ہے تو پھر خودبھی سولیوں پر چڑھنا ہوگا ۔ اور ادروس کوبوسہ دینا ہوگا جب جاکر کہیں نجات کی توقع ہوسکتی ہے ۔