سورة النجم - آیت 24

أَمْ لِلْإِنسَانِ مَا تَمَنَّىٰ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیا انسان جو کچھ چاہے اسے وہی مل جائے گا؟

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 1: یہ واضح طور پر بتایا جاچکا ہے ۔ کو اس کے تخلیل کے لئے کن کن معتقیات کا ہونا ضروری ہے ۔ کیا ان لوگوں کی یہ رائے ہے ۔ کہ یہ جو کچھ چاہیں گے وہی ہوگا ۔ اور دین کو ان کی خواہشات نفس کے تابع کردیا جائے گا ۔ سو ایسا نہیں ہوسکتا ؟ دنیا اور آخرت کے تمام اختیارات اللہ کے ہاتھ میں ہیں ۔ وہ ان کو دنیا میں بھی اس ذلیل عقیدہ پر مواخذہ کریگا ۔ اور عاقبت میں بتائے گا ۔ کہ تم لوگ راہ راست پر گامزن نہیں تھے *۔