سورة الطور - آیت 36
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا زمین اور آسمانوں کو انہوں نے پیدا کیا ہے ؟ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) غرض یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے مرتبہ ومقام کو پہچانیں اور اللہ کے سامنے جھکیں کیونکہ یہ خودبخود موجود نہیں ہوں گے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کو خلعت وجود بخشا ہے ۔