سورة الفتح - آیت 28

هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَىٰ وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ شَهِيدًا

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

وہی اللہ ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا ہے تاکہ اس کو تمام ادیان پر غالب کر دے۔ اور اللہ گواہ کے طور پر کافی ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

غالب تردین (ف 2) فرمایا کہ منافقین کو اس میں شبہ ہے کہ حضور (ﷺ) کا یہ خواب سچا ثابت ہوگا یا نہیں اور یہاں یہ طے شدہ حقیقت ہے کہ ان کو ہدایت سے بہرہ ور کرکے بھیجا گیا ہے ۔ اور دین حق سے نوازا گیا ہے لہٰذا ان کو اس حد تک کامیابی ہوگی کہ ان کا دین تمام ادیان پہ غالب آجائے گا ۔ اور تمام مذاہب ان کے پیش کردہ اصولوں کو اپنے میں جذب کرلیں گے ۔ اور ان کے لئے زندگی کی صرف یہی صورت باقی رہ جائیگی کہ یا تو اسلام کی صداقتوں کے سامنے سرتسلیم جھکا دیں یا مٹ جائیں ۔ حل لغات : الْمَسْجِدَ الْحَرَامَ۔ بیت اللہ۔