سورة محمد - آیت 13

وَكَأَيِّن مِّن قَرْيَةٍ هِيَ أَشَدُّ قُوَّةً مِّن قَرْيَتِكَ الَّتِي أَخْرَجَتْكَ أَهْلَكْنَاهُمْ فَلَا نَاصِرَ لَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی! کتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جو آپ کی اس بستی سے زیادہ طاقتور تھیں جس سے آپ کو نکال دیا گیا ہے۔ ہم نے انہیں اس طرح ہلاک کیا کہ کوئی ان کو بچانے والا نہیں تھا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) حضور (ﷺ) کی ہجرت کی طرف اشارہ ہے کہ اگر ان لوگوں نے آپ کو اپنے محبوب ترین شہر سے باہر نکال دیا ہے تو آپ گھبرائیں نہیں۔ پہلی قو میں ان سے زیادہ تنومند اور مضبوط تھیں ۔ مگر ہم نے ان کی نافرمانی کی وجہ سے ان کو ہلاک کردیا ۔ اور کوئی چارہ ساز ان کی حمایت نہیں کرسکا ۔ اسی طرح ممکن ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ بھی اسی نوع کا سلوک روارکھنا پڑے ۔ اور ان کو بتانا پڑے کہ پیغمبر (ﷺ) کو اس کے گھر سے نکال باہر کرنا اللہ کے نزدیک کوئی معمولی جرم نہیں۔