سورة محمد - آیت 12

إِنَّ اللَّهَ يُدْخِلُ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۖ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يَتَمَتَّعُونَ وَيَأْكُلُونَ كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ وَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقیناً ایمان والوں اور نیک عمل کرنے والوں کو ” اللہ“ ایسی 3 میں داخل کرے گا جن کے نیچے سے نہریں جاری ہیں، اور کافر دنیا کے فائدے اٹھاتے ہیں، جانوروں کی طرح کھاپی رہے ہیں۔ ان کا ٹھکانا 3 ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

مردِ مومن کے رجحانات ف 1: مومن اور کافر کی توجہالت فکر میں یہ فرق ہے ۔ کہ مومن کے سامنے صرف حقیر اور ناچیز دنیا نہیں ہوتی ۔ اس کی نگاہ بلند ہوتی ہے ۔ جس سے عقبیٰ کی رفعتیں دیکھتا ہے ۔ مگر کافر صرف دنیا تک اپنی تگ دو کو محدود رکھتا ہے ۔ مومن جہاں جسم کی بالیدگی کا خواہاں ہوتا ہے ۔ وہاں سرخ کی تازگی اور بشاشت بھی چاہتا ہے ۔ کافر کی توجہ صرف پیٹ اور اس کے مقتضبات کی طرف لگی رہتی ہے ۔ مومن اس لئے کھاتا پیتا اور مخلوط دنیا سے استفادہ کرتا ہے ۔ کہ آخرت کے لئے اپنے میں وقت ونشاط پاسکے ۔ اور کافروں کے دن دنیا کی نعمتوں سے بہرہ اندوز ہوتا ہے ۔ کہ اپنے جذبات شہوت وحرص کی تسکین کرسکے ۔ زیادہ وافصیح الفاظ میں یوں سمجھ لیجئے گا ۔ کہ مومن کے سامنے زندگی کا ایک مقصد اور نصب العین ہوتا ہے ۔ اور کفار بالکل حیوانات کی طرح زندگی بسر کرتا ہے ۔ اس کے سامنے کوئی اخلاقی اور روحانی نصب العین نہیں ہوتا ۔ پھر چونکہ دونوں میں غرض ومقصد کا بین تفاوت ہے اس لئے ضروری ہے ۔ کہ مقام ومرتبہ کے لحاظ سے بھی دونوں میں فرق ہو ۔ چنانچہ جس کی خواہشات دنیا میں بالکل ارزاں ترین جذبات کی تکمیل تک محدود ہیں جہنم میں جائے گا اور اس کا مادہ جسم آتش دوزخ کے اندر ہوگا ۔ جس کی پرورش کے لئے اس نے اپنی عمر کا کثیر ترین حصہ ضائع کیا تھا