سورة محمد - آیت 9

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ كَرِهُوا مَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأَحْبَطَ أَعْمَالَهُمْ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

کیونکہ انہوں نے اس بات کو ناپسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے لہٰذا اس نے ان کے اعمال ضائع کر دیے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 3: یعنی منکرین کو اس لئے ہلاکت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔ کہ ان کو اللہ کی حمایت حاصل نہ تھی ۔ اور مسلمان اس لئے ہمیشہ سر بلند رہے ۔ کہ یہ اللہ کی اعانت ونصرت پر یقین رکھتے تھے *۔