سورة الجاثية - آیت 14
قُل لِّلَّذِينَ آمَنُوا يَغْفِرُوا لِلَّذِينَ لَا يَرْجُونَ أَيَّامَ اللَّهِ لِيَجْزِيَ قَوْمًا بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اے نبی ایمان لانے والوں سے فرمایں کہ جو لوگ اللہ کی طرف سے برے دن آنے کا کوئی خوف نہیں رکھتے ان کی حرکتوں پر درگزر سے کام لیں تاکہ اللہ خود اس گروہ کو اس کی کمائی کا بدلہ دے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : أَيَّامَ اللَّهِ۔ خدا کے وہ دن جن میں وہ مجرموں کو سزا دیتا ہے ۔