سورة الزخرف - آیت 74
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي عَذَابِ جَهَنَّمَ خَالِدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
مجرمین ہمیشہ جہنم کے عذاب میں مبتلا رہیں گے
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: یہ جہنم ہے جو اللہ کے مقام غضب وغصہ کا مظہر ہے ۔ یہاں تکلیف ہے ۔ دکھ ہے ، سزا ہے ۔ توہیں ہے ۔ اور زندگی کا وہ مفہوم ہے ۔ جو نہایت اذیت دہ ہوتا ہے ۔ اور یہ نتیجہ ہے ، بدعملی کا ، فسق وفجور کا ، ناشکرگزاری کا اور نافرمانی اور معصیت کا *۔ حل لغات :۔ فاکھۃ ۔ وہ کھانا جو بطور نقل کے کمایا جائے ۔ پھل میوہ وغیرہ * یبلسون ۔ ابلاس سے ہے یعنی مانوس * لملک ۔ فرشتہ جہنم سے مخاطب ہے *۔