سورة الزخرف - آیت 28

وَجَعَلَهَا كَلِمَةً بَاقِيَةً فِي عَقِبِهِ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور ابراہیم یہی کلمہ اپنے پیچھے اپنی اولاد میں چھوڑ گئے تاکہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) ان آیات میں حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کے مواعظ کا تذکرہ ہے کہ کیونکر انہوں نے اپنی مشرکانہ امثال وعواطف رکھنے والی قوم کی دلیرانہ مخالفت کی ۔ اور علی الاعلان اللہ کی توحید کو پیش کیا ۔ حل لغات : عَقِبِهِ۔ اولاد ۔