سورة الشورى - آیت 29

وَمِنْ آيَاتِهِ خَلْقُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَثَّ فِيهِمَا مِن دَابَّةٍ ۚ وَهُوَ عَلَىٰ جَمْعِهِمْ إِذَا يَشَاءُ قَدِيرٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

زمین اور آسمانوں کی پیدائش، اور جاندار مخلوق جو اس نے پھیلا رکھی ہے یہ اس کی نشانیوں میں سے ہے جب وہ چاہے انہیں اکٹھا کرسکتا ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: دَابَّةٍ۔ حیوان زمین پرچلنے والے جانور ۔