سورة الشورى - آیت 6
وَالَّذِينَ اتَّخَذُوا مِن دُونِهِ أَوْلِيَاءَ اللَّهُ حَفِيظٌ عَلَيْهِمْ وَمَا أَنتَ عَلَيْهِم بِوَكِيلٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جن لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر دوسرے سرپرست بنا رکھے ہیں، اللہ ہی ان پر نگران ہے۔ آپ ان کے ذمہ دار نہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) حضور کو ان مشرکین سے بڑی ہمدردی تھی ۔ آپ دل سے یہ چاہتے تھے کہ یہ لوگ ہدایت سے بہرہ مند ہوجائیں ۔ اور پھر جب آپ دیکھتے کہ یہ لوگ قرآن کو نہیں مانتے اور توحید کے اسرار کو نہیں سمجھتے ہیں ۔ تو آپ کو روحانی کوفت ہوتی ۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ آپ ہدایت کے اجارہ دار نہیں ۔ اگر یہ لوگ نہیں مانتے تو نہ مانیں ۔ آپ کوئی فکر نہ کریں ۔ اور بہرحال اپنے فراض تبلیغ میں مصروف رہیں ۔