سورة غافر - آیت 59
إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَّا رَيْبَ فِيهَا وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
یقیناً قیامت آنے ہی والی ہے اس کے آنے میں کوئی شک نہیں مگر اکثر لوگ نہیں مانتے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) مکے والوں کو قیامت کا بھی انکار تھا ۔ اس لئے فرمایا کہ وہ تو قطعی ہے ۔ اس کے آنے میں شک وشبہ نہیں ۔ مگر افسوس ہے کہ اکثر لوگ ایمان نہیں رکھتے اور محرومی کی وجہ سے ان حقائق کا انکار کررہے ہیں ۔