سورة الزمر - آیت 73

وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ۖ حَتَّىٰ إِذَا جَاءُوهَا وَفُتِحَتْ أَبْوَابُهَا وَقَالَ لَهُمْ خَزَنَتُهَا سَلَامٌ عَلَيْكُمْ طِبْتُمْ فَادْخُلُوهَا خَالِدِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے بچتے رہے انہیں جماعتوں کی صورت میں جنت کی طرف لے جایا جائے گا جب وہاں پہنچیں گے تو اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے۔ جنت کے ملائکہ کہیں گے کہ تم پر سلام ہو تم بہت اچھے رہے۔ ہمیشہ کے لیے جنت میں داخل ہو جاؤ۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : زُمَرًا ۔ جمع زمرہ آدمیوں کے متفرق گروہ ۔ گروہ درگروہ ۔ خَزَنَتُهَا ۔ محافظ ۔