سورة الزمر - آیت 40
مَن يَأْتِيهِ عَذَابٌ يُخْزِيهِ وَيَحِلُّ عَلَيْهِ عَذَابٌ مُّقِيمٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کہ کس پر رسوا کن عذاب آتا ہے اور کسے ایسی سزا ملتی ہے جو کبھی ٹلنے والی نہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
اپنی سی کر دیکھو (ف 2) یعنی اے اعداء دین تمہیں اپنی قوت پر ناز ہے ۔ تم اپنی وسلیہ کاریوں کی کامیابی پر اعتماد رکھتے ہو ۔ تمہیں یہ یقین ہے کہ تم اپنے مکارانہ منصوبوں میں کامرانی حاصل کرلو گے ۔ میں تمہیں بتلائے دیتا ہوں کہ تم لوگ اپنی سعی کر دیکھو ۔ وہ تمام حیلے اور تدبیریں جو تمہارے امکان میں ہیں ۔ ان کو آزمادیکھو ۔ میں بھی اپنی کامیابی پر متیقن ہوں ۔ عنقریب معلوم ہوجائے گا کہ کون دنیا میں رسوائیوں کے عذاب میں مبتلا ہے ۔ اور آخرت میں دائمی اور ابدی سزا کا مستحق ہوتا ہے ۔ اور کون فوزوفلاح کی سعادت سے ہمکنار ۔ حل لغات: مَكَانَتِكُمْ۔ اپنی جگہ۔