سورة الزمر - آیت 35

لِيُكَفِّرَ اللَّهُ عَنْهُمْ أَسْوَأَ الَّذِي عَمِلُوا وَيَجْزِيَهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ الَّذِي كَانُوا يَعْمَلُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

تاکہ ان سے جو برے اعمال سرزد ہوئے اللہ ان سے انہیں ختم کر دے۔ اور جو وہ بہترین اعمال کرتے رہے ان کے بدلے میں انہیں اجر عطا فرمائے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 3: تکفیر سئیات سے یا تو یہ مراد ہے کہ عاملہ کفر میں ان سے گناہ سرزد ہوئے تھے ۔ ان کو معاف کردیا جائے گا ۔ اور ان کے مقابلہ میں انہیں بہترین اجر سے نواز جائیگا ۔ اور یا یہ مقصد کہ اگر ایمان کی نعمت حاصل ہے ۔ تو پھر وہ لغزشیں اور کبائر جن کا صدور بتقاضائے بشریت ہوا ہے ۔ بخش دی جائیں گی ۔ اور ان کے نیک کاموں کا نہایت عمدہ اجر ملے گا *۔ حل لغات :۔ مثویٰ۔ ٹھکانہ ۔ جگہ ۔ ثویٰ یثوی سے ہے ۔