سورة الزمر - آیت 30

إِنَّكَ مَيِّتٌ وَإِنَّهُم مَّيِّتُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی تمہیں بھی مرنا ہے اور ان لوگوں کو بھی مرنا ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

ف 3: یعنی جہاں تک موت کا تعلق ہے ۔ وہ سب کے لئے مقدرات میں سے ہے ۔ آپ بھی باوجود اس جلالت قدر کے اس سے دوچار ہونگے ۔ اور یہ عظمائے قریش بھی ۔ پھر قیامت میں یہ فیصلہ ہوگا ۔ کہ کون حق پر تھا ۔ اور کون باطل پر *۔ حل لغات :۔ مثل ۔ انداز بیان ۔ مراد عمدہ مضامین * عوج ۔ کجی * متشابصون ۔ باہم دست وگریباں *