سورة ص - آیت 86

قُلْ مَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اے نبی ان سے فرمائیں کہ میں اس تبلیغ پر تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا اور نہ میں تصنع کرنے والوں میں سے ہوں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: الْمُتَكَلِّفِينَ ۔ یعنی میں جس سیرت کا اظہار کر رہا ہوں ۔ اس میں سراسر حقیقت اور واقیت ہی ہے نمائش اور بناوٹ کو اصلا دخل نہیں۔