سورة الصافات - آیت 123

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

اور یقیناً الیاس بھی مرسلین میں سے تھا۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) فرعون مصر کے وقت جب بنی اسرائیل پر تشدد ہونے لگا اور ان کو طرح طرح کی مصیبتوں میں مبتلا رکھا گیا ۔ تو اللہ تعالیٰ کی غیرت جوش میں آئی ۔ اور حضرت موسیٰ اور ہارون کو اس ظالم حکومت کی سرکوبی کے لئے بھیجا گیا کہ فرعون اور اس کی قوم کو توحید اور آزادی کا پیغام سنائیں ۔ اور ان کو بنی اسرائیل کے استخلاص کے لئے آمادہ اور مستعد کریں ۔ چنانچہ ان دونوں بزرگوں نے پوری قوت کے ساتھ فرعون کا مقابلہ کیا ۔ اور بالآخر اپنی قوم کو اس کے چنگل سے چھڑانے میں کامیاب ہوگئے ان آیات میں انہی واقعات کا تذکرہ ہے ﴿وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ﴾ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہارون (علیہ السلام) کی نبوت بھی ایک مستقل نبوت تھی ۔ ظنیت وتبعیت کا کوئی تذکرہ نہ تھا ۔ ان کو بھی کتاب دی گئی اور ان کے قلب پر بھی تورات کے معارف ونکات کا نزول ہوا تھا ۔ حل لغات : الْمُسْتَبِينَ۔ واضح یا وضاحت کرنے والی ۔