سورة الصافات - آیت 72
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
اور ان میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 2) ان آیتوں میں حضور (ﷺ) کی تسکین خاطر کے لئے اس حقیقت کا اظہار فرمایا ہے کہ آپ سے پہلے بھی اللہ کے رسول (علیہ السلام) آئے ہیں اور انہوں نے لوگوں کو معصیت سے روکا ہے اور لوگوں نے ان کی شدید مخالفت کی ہے ۔ پھر اللہ کا قانون غضب حرکت میں آیا اور ان تمام سرکشوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا گیا آپ ان لوگوں کی مخالفت سے گھبرائیے نہیں منکرین کا انجام آپ کے سامنے ہے اگر ان لوگوں نے استہزا اور استخفاف کو اسی طرح جاری رکھا تو پھر اللہ تعالیٰ کا غصہ بھڑکے گا اور یہ اس کے عذاب سے ہرگز نہ بچ سکیں گے ۔