سورة يس - آیت 43

وَإِن نَّشَأْ نُغْرِقْهُمْ فَلَا صَرِيخَ لَهُمْ وَلَا هُمْ يُنقَذُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ہم چاہیں تو ان کو غرق کردیں کوئی ان کی فریاد سننے والا نہ ہو اور نہ وہ کسی طرح بچائے جا ئیں۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات: صَرِيخَ۔ فریاد رس ۔ صراح سے ہے ۔ جس کے معنی مدد کے لئے چیخ وپکار کرنا ہے ۔