سورة يس - آیت 29
إِن كَانَتْ إِلَّا صَيْحَةً وَاحِدَةً فَإِذَا هُمْ خَامِدُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
بس ایک دھماکہ ہوا اور یکدم سب کے سب بھسم ہو کر رہ گئے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
(ف 3) اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسلمان قدروقیمت کے لحاظ سے ساری کائنات پر فائق ہے ۔ اس لئے اس کو تکلیف دینا گویا اللہ کی غیرت کو چیلنج دینا ہے ۔ چنانچہ جب ان محرومان ازل نے اس مرد جانباز کو شہید کردیا ۔ تو اللہ کا غضب بھڑکا اور ایک سخت تیز آواز نے ان کی شمع حیات کوفی الفور بجھا کر رکھ دیا اور خرمن زندگی کو یکسر خاکستر کردیا ۔ حل لغات: صَيْحَةً:سخت آواز ۔