سورة يس - آیت 18

قَالُوا إِنَّا تَطَيَّرْنَا بِكُمْ ۖ لَئِن لَّمْ تَنتَهُوا لَنَرْجُمَنَّكُمْ وَلَيَمَسَّنَّكُم مِّنَّا عَذَابٌ أَلِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

بستی والے کہنے لگے ہم تمہیں اپنے لیے منحوس سمجھتے ہیں، اگر تم باز نہ آئے تو ہم تمہیں سنگسار کردیں گے اور ہم سے تم بڑی درد ناک سزا پاؤ گے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

حل لغات : تَطَيَّرْنَا۔ طائر سے ہے ۔ عرب پرندوں سے بدحالی لیتے ہیں ۔ اس لئے تطیر کے معنی منحوس سمجھنے کے ہیں ۔