سورة يس - آیت 14
إِذْ أَرْسَلْنَا إِلَيْهِمُ اثْنَيْنِ فَكَذَّبُوهُمَا فَعَزَّزْنَا بِثَالِثٍ فَقَالُوا إِنَّا إِلَيْكُم مُّرْسَلُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے ان کی طرف دورسول بھیجے اور انہوں نے دونوں کو جھٹلا دیا، پھر ہم نے ان کی مدد کے لیے تیسرا رسول بھیجا۔ انہوں نے اپنی قوم کو کہا کہ ہم تمہاری طرف رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: فَعَزَّزْنَا۔ عزت سے ہے یعنی تیسرے کے ساتھ قوت و استحکام بخشا ۔