سورة فاطر - آیت 24
إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ بِالْحَقِّ بَشِيرًا وَنَذِيرًا ۚ وَإِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
ہم نے آپ کو حق کے ساتھ بشارت دینے والا اور ڈرانے والا بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں گزری ہے جس میں کوئی متنبہ کرنے والا نہ آیا ہو
تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی
ف 2: اس آیت میں وحدت تعلیم کے نظریہ کو پیش کیا گیا ہے ۔ کہ اللہ تعالیٰ نے ہر زمانے اور ہر قریہ میں اپنے پیغمبروں کو معبوث فرمایا ہے ۔ اور اپنے پیغام کو ان تک پہنچایا ہے *۔ حل لغات :۔ الحرور ۔ تمازت ۔ دھوپ *۔