سورة فاطر - آیت 17

وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ بِعَزِيزٍ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ایسا کرنا اللہ کے لیے مشکل نہیں ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 2) فرمایا کہ اللہ کو تمہاری احتیاج نہیں ہے ۔ بلکہ تم اس کے محتاج ہو جب تک اس کے احکام پر چلو گے باقی اور زندہ رہو گے۔ اور جہاں تم نے سرکشی اور اس کی نافرمانی کی وہ تم کو صفحہ ہستی سے مٹا دے گا ۔ اور ایک دوسری قوم پیدا کردے گا ۔ جو اس کی اطاعت شعاری کا دم بھرے گی ۔ اور زمین میں اس کے مشن کی تکمیل میں مصروف جدوجہد رہے گی۔