سورة سبأ - آیت 16
فَأَعْرَضُوا فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ سَيْلَ الْعَرِمِ وَبَدَّلْنَاهُم بِجَنَّتَيْهِمْ جَنَّتَيْنِ ذَوَاتَيْ أُكُلٍ خَمْطٍ وَأَثْلٍ وَشَيْءٍ مِّن سِدْرٍ قَلِيلٍ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
مگر وہ منہ موڑ گئے آخر کار ہم نے ان پر بند توڑ سیلاب بھیج دیا، اور ان کے پچھلے دو باغوں کی جگہ دو اور باغ انہیں دیے جن میں کڑوے کسیلے پھل اور جھاؤ کے درخت تھے اور کچھ تھوڑی سی بیریاں۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سَيْلَ الْعَرِمِ۔ پرزور سیلاب اس قدر تیز رواں پانی جو مینڈتوڑ دے۔ خَمْطٍ۔ ہر چیز ترش اور تلخ أَثْلٍ۔ جھاؤ سدر ۔ بیڑی ۔