سورة السجدة - آیت 29

قُلْ يَوْمَ الْفَتْحِ لَا يَنفَعُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِيمَانُهُمْ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

ان سے فرماؤ کہ فیصلے کے دن ایمان لانا ان کے لیے کچھ سود مند نہیں ہوگا جنہوں نے کفر کیا ہے اور نہ انہیں مہلت دی جائے گی۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 1)مکے والے چونکہ قیامت کے منکر تھے اس لئے وہ ازراہ طنز حضور (ﷺ) سے پوچھتے تھے کہ قیامت کب آئیگی فیصلہ کا دن کس وقت آئے گا ؟ قرآن کہتا ہے کہ وہ جب بھی آئے گا ۔ آئے گا ۔ مگر تم یاد رکھو کہ اس وقت کا ایمان سود مندنہ ہوگا ۔ اور نہ اس وقت تمہیں پھر دوبارہ مہلت دی جائے گی کہ دنیا میں جاؤ اور اپنے اعمال سنوار لو ۔ وہ مکافات کا دن ہے اس وقت اعمال منقطع ہوجائیں گے ۔ حل لغات: الْفَتْحِ۔ فیصلہ