سورة لقمان - آیت 29
أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّهَ يُولِجُ اللَّيْلَ فِي النَّهَارِ وَيُولِجُ النَّهَارَ فِي اللَّيْلِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ كُلٌّ يَجْرِي إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَأَنَّ اللَّهَ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ رات کو دن میں اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات: سَخَّرَ الشَّمْسَ ۔ شان کے علوئے مرتبت کی طرف اشارہ ہے کہ سورج ایسی چیز بھی انسانی مفاد کے لئے ہے ۔