سورة البقرة - آیت 27
الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ ۚ أُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
جو لوگ اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے پختہ عہد کو توڑ دیتے ہیں اور جن رشتوں کو جوڑنے کا حکم دیا انہیں کاٹتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : يَنْقُضُونَ: مضارع معلوم ، مصدر نقض ، توڑنا ، قطع کرنا ۔ الْخَاسِرُونَ : گھاٹے میں رہنے والے جمع خاسر ۔