سورة آل عمران - آیت 51

إِنَّ اللَّهَ رَبِّي وَرَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ ۗ هَٰذَا صِرَاطٌ مُّسْتَقِيمٌ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

یقین مانو میرا اور تمہارا رب اللہ ہی ہے تم سب اسی کی عبادت کرو یہی سیدھی راہ ہے

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حضرت مسیح (علیہ السلام) کی تعلیم : (ف ١) آپ (علیہ السلام) نے فرمایا میں تورات کی تصدیق کرتاہوں اور ان پابندیوں کو اٹھاتا ہوں جن کو خواہ مخواہ تم نے اپنے اوپر عاید کرلیا ہے ، اور فرمایا کہ میرا رب اور تمہارا رب صرف ایک ہے ، اسی کی پوجا اور پرستش صراط مستقیم ہے ۔