سورة العنكبوت - آیت 26

فَآمَنَ لَهُ لُوطٌ ۘ وَقَالَ إِنِّي مُهَاجِرٌ إِلَىٰ رَبِّي ۖ إِنَّهُ هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

صرف لوط ابراہیم پر ایمان لائے، ابراہیم نے کہا میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں وہی غالب ہے اور حکیم ہے۔

تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی

(ف 3) حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی دعوت کو حضرت لوط نے قبول کیا ۔ اور ارض بابل سے ہجرت کرکے سدوم میں پہنچ گئے ۔ تاکہ وہاں کے لوگوں تک خدا کا پیغام پہنچائیں ۔