سورة القصص - آیت 26
قَالَتْ إِحْدَاهُمَا يَا أَبَتِ اسْتَأْجِرْهُ ۖ إِنَّ خَيْرَ مَنِ اسْتَأْجَرْتَ الْقَوِيُّ الْأَمِينُ
ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل
” ان دونوں لڑکیوں میں سے ایک نے اپنے باپ سے عرض کی اباجان اس شخص کو نوکر رکھ لیجیے بہترین آدمی جسے آپ ملازم رکھیں یہ طاقت ور اور امانتدار ہے۔
تفسیرسراج البیان - محممد حنیف ندوی
حل لغات : اسْتَأْجِرْهُ۔ یعنی انہیں اجیر بنا کر رکھ لیجئے۔