سورة القصص - آیت 19

فَلَمَّا أَنْ أَرَادَ أَن يَبْطِشَ بِالَّذِي هُوَ عَدُوٌّ لَّهُمَا قَالَ يَا مُوسَىٰ أَتُرِيدُ أَن تَقْتُلَنِي كَمَا قَتَلْتَ نَفْسًا بِالْأَمْسِ ۖ إِن تُرِيدُ إِلَّا أَن تَكُونَ جَبَّارًا فِي الْأَرْضِ وَمَا تُرِيدُ أَن تَكُونَ مِنَ الْمُصْلِحِينَ

ترجمہ فہم القرآن - میاں محمد جمیل

جب موسیٰ نے ارادہ کیا کہ دشمن قوم کے آدمی پر حملہ کریں تو وہ پکار اٹھا اے موسیٰ کیا آج تو مجھے اسی طرح قتل کرنے لگا ہے جس طرح کل ایک شخص کو قتل کرچکا ہے۔ تو ملک میں اصلاح کرنے کی بجائے ظالم بن کر رہنا چاہتا ہے۔ (١٩)

تفسیر سراج البیان - مولانا حنیف ندوی

حل لغات جبارا ۔ ظالم اس لفظ کا انتساب جب اللہ کی طرف ہو ۔ تو اس کے معنے ضروریات کو پورا کرنے والے کے ہوتے ہیں *